18 اپریل ، 2012
سکھیکی ... موٹروے پر سکھیکی انٹر چینج کے قریب ناکہ لگائے ڈاکووٴں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پٹرولنگ آفیسر زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو فرار ہو گئے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق سکھیکی انٹرچینج کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر مسافروں کو لوٹ رہے تھے کہ پٹرولنگ پولیس کے جوان پہنچ گئے۔فائرنگ کے تبادلے میں پٹرولنگ آفیسر انسپکٹر نذیرزخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ڈاکو ناکے پر اسلام آباد سے لاہور آنے والی چار گاڑیوں کے مسافر لٹ گئے۔ڈاکووٴں اور موٹروے پولیس کے درمیان 20 منٹ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔موٹروے پولیس کی اطلاع پر سکھیکی پولیس نے ڈاکووٴں کی تلاش شروع کر دی۔