پاکستان
18 اپریل ، 2012

پاکستان نے افغانستان میں کشیدگی کی بہت بڑی قیمت اداکی، شیری رحمان

پاکستان نے افغانستان میں کشیدگی کی بہت بڑی قیمت اداکی، شیری رحمان

واشنگٹن ... امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے کہاہے کہ پاکستان نے افغانستان میں کشیدگی کی بہت بڑی قیمت اداکی ہے۔ افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے.واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین پر حملہ ملکی خود مختاری کے خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا دونوں ملکوں کے درمیان مزید اعتماد سازی کی ضرورت ہے۔ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے مفادات کا خیال رکھنا ہوگا۔ باہمی احترام سے ہی اچھے تعلقات قائم ہوسکتے ہیں۔امریکہ کے ساتھ تعلقات میں قومی مفاد اور ملکی سالمیت کو مقدم رکھاجائیگا۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے امریکہ کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے تاریخ رقم کی ہے، انھوں نے کہاکہ افغانستان میں حالیہ دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔پاکستانی قوم ہر روز دہشت گردی کا سامنا کرتی ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

مزید خبریں :