پاکستان
18 اپریل ، 2012

بنوں جیل سے فرار قیدیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنیکی سفارش

بنوں جیل سے فرار قیدیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنیکی سفارش

پشاور ... خیبر پختونخوا حکومت نے بنوں جیل سے فرار ہونے والے دو سو قیدیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے۔باوثوق ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بنوں جیل حملے میں فرار ہونے والے 200 قیدیوں کے نام ی سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھیج دیے ہیں۔ صوبائی حکومت کے اس فیصلے کے بعدائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشنز اور جنرل بس اسٹینڈز کی سیکورٹی سخت اور مانٹیرنگ سخت کر دی گئی ہے۔ دریں اثناء ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے خالد عباس کونیا آئی جی جیل خانہ جات تعینات کردیاہے۔ جبکہ عبداللہ خان کو کمشنر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ڈی سی او بنوں ظاہر شاہ کو کمشنر بنوں کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ڈاکٹر وقار احمد کو ڈی آئی جی بنوں تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا۔بنوں جیل پر حملے کے بعد صوبائی حکومت نے آئی جیل خانہ جات اور کمشنر بنوں سمیت چار افسران کو معطل کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :