پاکستان
24 جنوری ، 2012

شمالی وبالائی علاقوں میں بارش اور برف باری تھم گئی، سردی برقرار

اسلام آباد. . . . . . . شمالی و بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ تو تھم چکا ہے، تاہم سردی کی شدت بدستور برقرار ہے۔نتھیاگلی سمیت گلیات کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری برفباری کے باعث بیشتر رابطہ سڑکیں بند پڑی ہیں ۔ ملکہ کوہسار مری میں باری کا سلسلہ تھمنے کے بعد اب موسم صاف ہوچلا ہے۔اسکردو، گھانچے، غذر اور استور میں چند گھنٹے موسم ساف رہنے کے بعدایک بار پھرمطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگیا ہے۔نتھیاگلی سمیت گلیات کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری برفباری کے باعث بیشتر رابطہ سڑکیں بند پڑی ہیں، جس کے باعث کئی علاقوں میں پانی اور جلانے کے لیے لکڑیوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت قبائلی علاقوں میں بھی برف باری کے بعد موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے۔ضلع شانگلہ میں شدید برفباری کے باعث سوات روڈ اور یخ تنگی پورن روڈ بند ہوگئے ہیں۔ہیڈکوارٹر الپوری میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔مالم جبہ اور کالام سمیت وادیء سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری بند ہونے کے بعد سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ادھر شمالی بلوچستان میں بھی برف باری کا سلسلہ تھم چکا ہے،تاہم کوئٹہ چمن شاہراہ سمیت دورافتادہ علاقوں کی رابطہ سڑکیں ابھی تک بند ہیں۔

مزید خبریں :