پاکستان
18 اپریل ، 2012

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس، اعتزاز دلائل جاری رکھیں گے

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس، اعتزاز دلائل جاری رکھیں گے

اسلام آباد… وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی کارروائی آج بھی جاری رہے گی اور جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 7رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن کو دو دن میں دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گذشتہ روز ہونے والی سماعت میں اعتزاز احسن کا موٴقف تھا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد توہین عدالت آرڈیننس خلاف آئین ہوچکا ہے۔ عدالتوں کی جانب سے کسی قانون میں کمی یا خامی کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھجوانے کی روایت موجود ہے۔

مزید خبریں :