24 جنوری ، 2012
کراچی. . . . . . کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن سیکٹر ساڑھے گیارہ نمبر میں ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جانے والے پولیس اہلکار 34 سالہ شاہد خان کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مقتول پولیس اہلکار وردی میں ملبوث تھا اور پولیس کمانڈو ٹریننگ بھی حاصل کررکھی تھی۔اس کے علاوہ نیو کراچی سیکٹر 11 ایف میں نامعلوم افراد کی جانب سے چلائی گئی گولی کی ذد میں آکر 24 سالہ وقاص ہلاک ہوگیا۔دونوں لاشوں کو پولیس کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔دوسری جانب شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔