پاکستان
18 اپریل ، 2012

کراچی کے علاقے پہاڑ گنج میں سوگ اور احتجاج

کراچی کے علاقے پہاڑ گنج میں سوگ اور احتجاج

کراچی… کراچی کے علاقے پہاڑ گنج میں گزشتہ رات ہونے والے فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے جبکہ مشتعل افراد کی جانب سے احتجاج بھی کیا جارہا ہے پہاڑ گنج کے علاقے میں گزشتہ روز ہوٹل پر مسلح افراد کی فائرنگ میں ہلاکتوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تھا ۔اور اج دوسرے روزبھی امن وامان کی صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جاسکا ، انٹر بورڈ افس ، کٹی پہاڑی ، پہاڑ گنج ، عبداللہ کالج چورنگی اور اس سے متصل علاقوں میں مشتعل افراد کی جانب سے سڑک پر ٹائر جلائے گئے جبکہ گاڑیوں پر پتھراوٴ بھی کیا گیا۔علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ دہشت گردی کی واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ صورتحال کے پیش نظر اصغر علی شاہ اسٹیڈیم ، پہاڑ گنج اور شارع نورجہاں پر پولیس اور رینجرز کی اجافی نفری کو تعینات کردیا گیا ہے علاقے کی تمام دکانیں ، سی این جی اور پیٹرول پمپ بند ہیں۔

مزید خبریں :