پاکستان
18 اپریل ، 2012

کسی نے جمہوریت مضبوط کرنے کی کوشش نہیں کی، چیف جسٹس

کسی نے جمہوریت مضبوط کرنے کی کوشش نہیں کی، چیف جسٹس

اسلام آباد… چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ انتخابی اخراجات کے مقدمہ کی سماعت کر رہا ہے جس کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کے کسی نے بھی کوشش نہیں کی کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو۔ آج جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے دلائل میں کہاکہ انتخانی مہم میں پمفلٹ تقسیم ہونے چاہیئں ، بل بورڈز ، لاوٴڈ اسپیکر منع کئے جائیں۔ جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دیئے کہ پولنگ سے انتخابی مہم 48 گھنٹے پہلے ختم ہوجانی چاہیئے اور حلقہ کو پوسٹرز،پمفلٹ، بل بورڈز سے صاف کردیا جانا چاہیئے، عوام کو سیاسی تعلیم دلانا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے، یہاں تو سیاسی جماعتوں کا مطمع نظر اقتدار کا حصول ہوتا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پولنگ میں 11 فیصد ووٹ لینے والا نہیں 50 فیصد ووٹ لینے والا کامیاب ہونا چاہیئے، سیاسی جماعتیں ، ووٹ ڈالنے کو لازمی قرار دینے کی قانون سازی کیوں نہیں کرتیں؟ کسی نے کبھی کوشش نہیں کی کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو، جب مارشل لاء لگتا ہے تو سب اس کے پیچھے دوڑنے لگتے ہیں۔

مزید خبریں :