پاکستان
18 اپریل ، 2012

پشاور میں انکم ٹیکس ملازمین کا احتجاج دسویں روز بھی جاری

پشاور… پشاور میں انکم ٹیکس ملازمین کا احتجاج آج دسویں روز بھی جاری ہے۔ انکم ٹیکس ملازمین نے ریجنل ٹیکس آفس پشاور کی تالہ بندی کررکھی ہے۔ ملازمین کے مطالبات میں اپ گریڈیشن اور اسپیشل الاونس کی بحالی شامل ہے۔ ملازمین نے ریجنل ٹیکس آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں :