کھیل
06 ستمبر ، 2014

امریکی ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن اسپیڈ کنگ بننے کیلئے تیار

امریکی ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن اسپیڈ کنگ بننے کیلئے تیار

برسلز...... امریکی ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن سال 2014 کے اسپیڈ کنگ بننے کے لئے تیار ہیں،انہوں نے ڈائمنڈ لیگ میں ڈبل اسپرنٹ جیت لیا،انہیں اس سال اب تک ایک بھی شکست نہیں ہوئی ہے۔ برسلز میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ کی سو میٹر ریس میں امریکہ کے جسٹن گیٹلن نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ9 اعشاریہ 77 سیکنڈز میں جیت لیا۔ امریکہ کے ہی مائیک روجرز دوسرے اور جمیکا کے اصافہ پاول تیسرے نمبرپر رہے۔ دو سو میٹر ایونٹ میں بھی گیٹلن نے کسی کو فنش لائن کے قریب پہلے آنے ہی نہیں دیااور 19 اعشاریہ سات ایک سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ اپنے نام کرلیا، قطر کے فیمی اونوڈ دوسرے اور پانامہ کے الونسو ایڈورڈ تیسرے نمبر پررہے۔ جسٹن گیٹلن نے اب تک ڈائمنڈ لیگ کی تمام سولہ ریس جیتیں ہیں،اٹلی میں اتوار کو ہونے والی ریس میں اگر کامیابی ان کے نام ہوئی تو وہ پہلے اسپرنٹر بن جائیں گے،جو پورے سیزن ناقابل شکست رہے،2009 میں یوسین بولٹ بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :