پاکستان
18 اپریل ، 2012

لاہورہائیکورٹ:حافظ سعید کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

لاہورہائیکورٹ:حافظ سعید کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے حافظ محمد سعید کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے 25 اپریل کو تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے لا افسروں کو تنبیہ کی کہ یہ اہم نوعیت کامعاملہ ہے وہ جواب داخل کرنے میں تاخیر نہ کریں۔ جماعتہ الدعوة کے امیر حافظ سعید نے امریکا کی جانب سے اپنے اور ساتھیوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف اور حکومت سے جان و مال کے تحفظ کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے حافظ سعید کو ہدایت کی کہ وہ سیکیورٹی کے لئے پنجاب حکومت کو درخواست دیں۔ عدالت کے روبرو حافظ سعیدکے قریبی ساتھی عبدالرحمن مکی پیش ہوئے، جن کے سر کی قیمت امریکہ نے تین ملین ڈالر مقرر کی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ امریکہ بھارت کی ایما پر ان کے سروں کی قیمت مقرر کر رہا ہے۔

مزید خبریں :