پاکستان
18 اپریل ، 2012

پشاور: یکہ توت میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

پشاور: یکہ توت میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

پشاور … پشاور کے علاقہ یکہ توت میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ واقعہ تھانہ یکہ توت کی حدود میں پیش آیا۔ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنھیں لیڈی ریدنگ اسپتال منتقل کیاگیا۔ تاہم فرید خان نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ دوسرے زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

مزید خبریں :