پاکستان
18 اپریل ، 2012

گلگت بلتستان کے مسئلہ پر بھرپور احتجاج کریں گے ، نواز شریف

 گلگت بلتستان کے مسئلہ پر بھرپور احتجاج کریں گے ، نواز شریف

اسکردو… مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں، اسی لئے لوگ سڑکوں،گلیوں، اور شاہراہوں پر قتل ہورہے ہیں۔اسکردو میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ وزیر داخلہ کو سانحہ کوہستان کے فوری بعد فورسز کے ساتھ گلگت میں ڈیرہ لگانا چاہئے تھا، اور دہشت گردوں کے خلاف فوری ایکشن لینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کے مسئلہ پر بھرپور احتجاج کرے گی اور حکومت کو مجبور کرے گی کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرے۔ ملاقات میں علماء کرام نے قیام امن کے لئے مختلف تجاویز دیں اور گلگت بلتستان کے معاملات میں دلچسپی لینے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :