08 ستمبر ، 2014
لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل کی خوش دامن کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اوران کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ اپنے بیان میں الطاف حسین نے مائوں ،بہنوں ،بزرگوں ،نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ رشیدگوڈیل کی خوش دامن کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں ۔