دلچسپ و عجیب
18 اپریل ، 2012

برطانیہ میں دو سالہ بچی کی دل کی سرجری کے بعد تیراکی

برطانیہ میں دو سالہ بچی کی دل کی سرجری کے بعد تیراکی

لندن… برطانیہ میں دو سال کی بچی نے دل کی سرجری ہونے کے بعد بھی تیراکی کے ایسے جوہر دکھائے ہیں کہ جو دیکھے حیران رہ جائے۔ روسانہRosanna صرف دس ہفتوں کی تھی جب اس کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی۔ اس کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے اس کے والدین کو اسے تیراکی کی کلاسز دلوانے کا مشورہ دیا۔ اس واقعے کے بعد روسانہ کا رشتہ پانی سے جڑ گیا اور یہ نہ صرف اس کی صحت بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوا، بلکہ اس سے وہ ماہر تیراک کے روپ میں بھی سامنے آئی۔ اس کی غیر معمولی تیراکی کو دیکھتے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ایک بہترین تیراک ثابت ہوگی۔

مزید خبریں :