پاکستان
08 ستمبر ، 2014

جیو کے دفتر پر حملہ، صحافیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن کا اظہار مذمت

جیو کے دفتر پر حملہ، صحافیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن کا اظہار مذمت

اسلام آباد...... اسلام آبادمیں جیو نیوز کے دفتر پر حملےکی صحافیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن نےشدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔صحافیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن کاکہناہے کہ جیونیوز کےدفتر پر حالیہ حملوں پر شدید تشویش ہے ۔ پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ساتھ جیسا سلوک رکھا گیا ہے۔ اس سے متعلق وزیراعظم نوازشریف، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے رہنمائوں کوخطوط لکھے گئے ہیں،جن میں میڈیا پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ جب سے دھرنے اور احتجاج ہور ہے ہیں ، جیونیوز کے دفتر پر یہ دوسرا حملہ ہے۔

مزید خبریں :