پاکستان
09 ستمبر ، 2014

اے آر وائی کے مبشر لقمان اور سلمان اقبال کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

اے آر وائی کے مبشر لقمان اور سلمان اقبال کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

اسلام آباد.......سپریم کورٹ نے اے آر وائی کے پروگرام کھرا سچ میں عدلیہ مخالف مواد نشر کرنے پر اینکر مبشر لقمان اور چینل کے سی ای او سلمان اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،جسٹس اعجاز چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم کو بلائیں گے تا کہ وہ بتائیں کہ پیمرا کیوں غیر موثر ہے۔سپریم کورٹ میں عدلیہ مخالف پروگرام کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے کی ۔عدالت نے کہا کہ اے آر وائی کے پروگرام کھرا سچ کا ٹرانسکرپٹ چیک کیا تو پتہ چلا کہ عدلیہ کے خلاف ہتک آمیز باتیں کی گئی ہیں ۔ جسٹس اعجاز چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ چینل مادر پدر آزاد ہیں، یہ پیمرا کا کام تھا کہ انہیں روکتا ، قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی عمر 64 سال ہے، اور وہ اگلے سال ریٹائر ہو جائیں گے، جسٹس اعجاز چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کو بلائیں گے کہ وہ آ کر بتائیں پیمرا کیوں غیر موثر ہے؟ بعد میں عدالت نے اے آروائی کے سی ای او سلمان اقبال اور اینکر مبشر لقمان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر تے ہوئے 15 ستمبر کو طلب کرلیا ہے ۔

مزید خبریں :