کھیل
09 ستمبر ، 2014

کنگز ٹائون ٹیسٹ :ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کودس وکٹوں سےہرادیا

کنگز ٹائون ٹیسٹ :ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کودس وکٹوں سےہرادیا

کنگز ٹائون ........ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میںویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 10وکٹوں سے شکست دیدی ۔میچ کے پانچویں اور آخری دن بنگلہ د یش اپنی دوسری اننگز میںفالوآن کے بعد 314رنز بنا کر آئوٹ ہوگیا ،کپتان مشفق الرحیم کے 116رنز بھی ٹیم کو شکست سےنہ بچاسکے، کالی آندھی کی جانب سے کیمار روچ نے 4وکٹیںحاصل کیں۔ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے صرف 12رنز کا ہدف درکار تھا جو انھوں نے بغیر کسی نقصان کے پورا کردیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلےکالی اندھی نے اپنی پہلی اننگ میں 7وکٹوں پر 484رنز بنائے تھے جس میں کریگ براتھویٹ کے شاندار 212رنز کی اننگ شامل تھی ، بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں 5وکٹیں حاصل کی تھیں، بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگ میں 182رنزبنائے تھے۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اب ویسٹ انڈیزکو 1-0کی برتری حاصل ہو گئی ہے،دوسرا ٹیسٹ 13ستمبر سے سینٹ لوسیامیں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :