پاکستان
11 ستمبر ، 2014

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان دنیا کے خطرناک ملکوں میں شامل

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان دنیا کے خطرناک ملکوں میں شامل

اسلام آباد...... صدرممنون حسین نےکہاہے کہ سرکاری حکام سیلاب زدگان کی مدد مشنری جذبے کے تحت کریں، ماہر موسمیات ڈاکٹر قمر زمان کاکہناہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کا شمار دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں ہونے لگا ہے، مؤثر حکمت عملی نہ بنائی گئی تو بڑے نقصانات کا خدشہ ہے۔ ایوان صدر میں صدر ممنون حسین کو موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلاب کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر قمر زمان نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے فوری حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ صدرممنون حسین نے زور دیا کہ حکومت فلڈ وارننگ سسٹم کا میکانزم مربوط،مؤثر اور تیزر فتار بنائے۔ گلوبل وارمنگ کے پاکستان کو نقصان کا تحقیقاتی جائزہ لیا جائے۔

مزید خبریں :