11 ستمبر ، 2014
مظفر گڑھ...... وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لیہ اور مظفرگڑھ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انھوں نے متاثرین کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ مہینوں نہیں بلکہ ہفتوں میں کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ضلع لیہ میں متاثرین سیلاب کے لیے بنائے گئے کیمپوں کا دورہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ مثاترین کے نقصانات کا ازالہ مہینوں نہیں بلکہ ہفتوں میں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان اور مظفرگڑھ کے درمیان ہیڈمحمد والا کے مقام پر بھی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین سیلاب کو ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 1949اور72 کے بعد بدترین سیلاب آیاہے، متاثرین سیلاب کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔