پاکستان
11 ستمبر ، 2014

مولانا مسعود جید علما اور اپنے طلباوساتھیوں میں خاصے مقبول تھے

مولانا مسعود جید علما اور اپنے طلباوساتھیوں میں خاصے مقبول تھے

کراچی....... کراچی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے جامعہ بنوریہ کے استاد مولانا مسعود بیگ جید عالم دین اور اپنے طلبااور ساتھیوں میں منفرد انداز و بیان اور شگفتہ طبیعت کے باعث خاصے مقبول تھے۔ گزشتہ روز حیدری نارتھ ناظم آباد میں دہشت گردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے 37سالہ مولانا مسعود بیگ جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامیات میں اصول دین اور فقہ کے لیکچرار اور جامعہ بنوریہ العالمیہ کے شعبہ درس کے ناظم اعلیٰ اور مہتمم تھے۔ ایک دہائی سے زائد کا عرصہ ساتھ گزارنے والے ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ مولانا مسعود بیگ حساب کتاب اور معاملات میں بہت کھرے انسان تھے۔ مولانا مسعود بیگ کے ساتھی ہی نہیں ان کے طلبا بھی اپنے استاد کے بچھڑنے پر غمگین ہیں ۔طلبا کا کہنا ہے کہ ان کے استاد مولانا مسعود بیگ اپنے منفرد اندازو بیان کے باعث خاصے مقبول تھے۔

مزید خبریں :