12 ستمبر ، 2014
پیرس ......رضا چوہدری......فرانس میں بھی قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے سلسلےمیں تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب سے خطاب میںپاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے مملکت خداداد پاکستان اﷲ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے قوم کوعظیم تحفہ دیاجس نے دنیا میں ہمیں ایک پہچان دی ۔انہوں کہا ہمارے قائد ذوالفقار علی بھٹو وہ لیڈر ہیں جنہوں اس ملک کو ایک آئین اور پہلا اسلامی ایٹمی ملک بنانے کا اعزاز دلانے کی بنیاد رکھی ۔بعد ازاں ان کی عظیم بیٹی شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے استحکام کیلئے میثاق جمہوریت کا معاہدہ کیا اور جمہوریت کے تسلسل کیلئے جان تک کا نظرانہ پیش کیا۔ہمارے قائد آصف علی زرداری سابق صدر بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باوجود ان کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے مفاہمت کی سیاست فروغ دینے اہم کردار کیا جس کا ہر ذی شعور پاکستانی برملا اظہار کرتا ہے انشاﷲ ہمارے قائد بلاول بھٹو زرادی بھٹو مشن کی تکمیل اور شہید جمہوریت کے ویژن کو مکمل کرتے ہوئے اس ملک کے عوام کی تقدیر بدلیں گے ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ اس موقع اقبال گجر نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر ہی نہیں بلکہ ہمارے لئے بہت بڑا اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا مقابلہ کرنے کے لئے قوم کو متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔دعائیہ تقریب میں میڈیا پارٹی کارکن اورکاروباری لوگ موجودتھے۔اس موقع پرایک قرارداد کے ذریعے جنگ اور جیو سے مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہوئےحکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ میڈیا کی آواز کو دبانے کی بجائے اس تحفظ فراہم کیا جائے اور جیو ٹی وی کی نشریات فوری بحال کی جائے۔ اس موقع قاری فاروق احمد فاروقی نے قائد اعظم محمد علی جناح کے بلند درجات کے علاوہ ملکی موجودہ صورتحال کی بہتری کےلئے خصوصی دعا کرائی۔