Time 28 فروری ، 2025
دنیا

پارٹی میں لڑائی ہونے پر دوست نے دوست کا کان کاٹ کر نگل لیا

پارٹی میں لڑائی ہونے پر دوست نے دوست کا کان کاٹ کر نگل لیا
یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے میں پیش آیا جہاں کچھ دوست مل کر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پارٹی کررہے تھے/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت: پارٹی میں لڑائی ہونے پر دوست نے دوست کا کان کاٹ کر نگل لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے میں پیش آیا جہاں کچھ دوست مل کر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پارٹی کررہے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وکاس مینن اور شراون لیکھا بھی اپنے دوستوں کے ہمراہ پارٹی میں موجود تھے کہ اچانک دونوں کے درمیان بحث ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

شراون لیکھا نے بتایا کہ وکاس نے لڑتے ہوئے اس کے کان پر زور سے کاٹا اور نگل لیا جس کے بعد وہ فوری اسپتال روانہ ہوا۔

شراون نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی شکایت پولیس میں بھی درج کروائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے وکاس کو گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :