12 ستمبر ، 2014
واشنگٹن....... امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں ایک شخص جنگلاپھلانگ کراندرداخل ہوگیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوٴس کمپلیکس میں داخل ہونے والےمشتبہ شخص کوفوری طورپر سیکرٹ سروس کے دوافسران نے قابو کرلیا۔ مشتبہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم اسےحراست میں لینے کے بعد ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔واقعےکےوقت صدربارک اوباما وائٹ ہاؤس میں موجودنہیں تھے۔واقعہ نائن الیون حملوں کے تیرہ برس مکمل ہونے پرپیش آیا ہے۔