پاکستان
16 ستمبر ، 2014

پی آئی اے کے سینئر شفٹ منیجر ندیم ابڑو اور ٹرمینل منیجر شہزاد علی معطل

پی آئی اے کے سینئر شفٹ منیجر ندیم ابڑو اور ٹرمینل منیجر شہزاد علی معطل

کراچی......پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 کے سینئر شفٹ مینجر ندیم ابڑو اور ٹرمینل مینجر شہزاد علی کو معطل کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر شجاعت عظیم نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 کے سینئر شفٹ مینجر ندیم ابڑو اور ٹرمینل مینجر شہزاد علی معطل کیا۔ شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ وی آئی پی کلچر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد جانے والی قومی ائیرلائن کی پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی تھی جس پرمسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار اور پیپلز پارٹی کے سینیٹررحمان ملک کی آمد پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا تھا۔

مزید خبریں :