پاکستان
24 جنوری ، 2012

منصور اعجاز دو مرتبہ کمیشن کی توہین کرچکا، زاہد بخاری

منصور اعجاز دو مرتبہ کمیشن کی توہین کرچکا، زاہد بخاری

اسلام آباد… میموگیٹ کیس میں حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ اس کیس کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے کہا تھا کہ وہ ہر صورت 24جنوری تک پاکستان میں حاضر ہوجائینگے لیکن اب نئے بہانے تراشے گئے ہیں۔ کمیشن سے وعدہ کر کے نہ آنا کمیشن کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس بات کا کوئی قانونی جواز نہیں کہ منصور اعجاز جس کمیشن کی دو مرتبہ توہین کرچکا، متعدد مواقع ضائع کر چکا، کمیشن اس کا بیان لینے ملک سے باہر جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کمیشن انصاف کے مطابق فیصلہ کرے گا، تاہم اگر کمیشن سے مطمئن نہ ہوئے تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

مزید خبریں :