24 جنوری ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی آج 34ویں روز بھی معطل ہے،جس سے لاکھوں مزدوربے روزگاری کا شکار ہیں۔ فیصل آباد میں تقریبا ساڑھے چارسو سے زائد صنعتوں کا پہیہ 34 روز سے جام ہے اور ان صنعتوں سے وابستہ لاکھوں مزدور بے روزگارہیں،گذشتہ روز سوئی ناردن گیس کمپنی نے نیا شیڈول جاری کیاہے۔ انتظامیہ کے مطابق دوروز کے لئے گیس کی فراہمی بحال رکھی جاسکتی ہے لیکن صنعتکاروں نے یہ پیشکش مستر د کردی۔