21 ستمبر ، 2014
کراچی.......پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کراچی پہنچ گئے۔عمران خان مزار قائد کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرینگے۔ عمران خان کراچی ایئرپورٹ سے جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں جہاں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور لوگوں نے جلسہ گاہ میں پہنچنا شروع کردیا ہے اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جا ری ہے۔