پاکستان
21 ستمبر ، 2014

الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں نے بھی مفاہمت کی سیاست سیکھ لی

الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں نے بھی مفاہمت کی سیاست سیکھ لی

کراچی...... الطاف حسین نے عمران خان کو کراچی میں ایم کیوایم کا مہمان قرار دیا تھا اور تحریک انصاف کے چیئرمین نے مہمان ہونے کے آداب کا خاص خیال رکھا۔ منہ در منہ الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں نے بھی بالآخر مفاہمت کی سیاست سیکھ لی اور مہمان نے میزبان کی دعوت کا حق ادا کردیا ،کئی مہینوں سے شہر قائد کے سیاسی گرائونڈ سے آؤٹ رہنے والے کپتان نے جب کراچی کی پچ کا رخ کیا تو ایم کیوایم کی جانب سے پہلے کی طرح سخت اپیلیں ہوئیں نہ کپتان نے دھواں دھار بائولنگ کرائی ۔گویا دوستانہ میچ تھا جس میں عمران خان نے اپنی روائتی انتخابی میچ فکسنگ کے الزامات کاتذکرہ تک نہیں کیاجبکہ اس سے قبل عمران خان الطاف حسین پر اپنی رہنما زہرا شاہد کے قتل کا الزام اور انہیں برطانیہ سے نکالنے کی کئی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ الطاف حسین نے عمران خان کے الزامات خود اُن پر ہی دھردیے۔ عمران خا ن نے اپنے دھرنے کے چہلم سے ایک روز پہلے جلسے میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ،لینڈ مافیا ،بھتا خوری کے معاملات اٹھائے لیکن روائتی انداز میں ایم کیوایم پر الزامات نہیں لگائے،مبصرین کے مطابق اگر ایم کیوایم اور تحریک انصاف کی مفاہمت سیاسی بالغ نظری کا نتیجہ ہے تو بہت خوب لیکن گگلی پر ٹک ٹک بہت معنی خیز بھی ہوتا ہے۔

مزید خبریں :