پاکستان
21 ستمبر ، 2014

اسلام آباد: تحریک انصاف کے کارکن ایک بارپھر گتھم گتھا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے کارکن ایک بارپھر گتھم گتھا

اسلام آباد...... اسلام آباد میں آزادی مارچ کے دھرنے میں تحریک انصاف کے کارکن ایک بارپھر آپس میں لڑ پڑے، سینیئرز نے بڑی مشکل سے بیچ بچاوٴ کرایا۔ اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر تحریک انصاف کے دھرنے میں شریک نوجوان کارکنوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی، گتھم گتھا کارکنوں کو چند سینیئر پارٹی کارکن چھڑانے کی کوشش کرتے رہے، کافی دیر کی کوششوں کے بعد ہاتھا پائی کرنے والے کارکنوں کے درمیان بیچ بچاوٴ کرایا گیا۔ کارکنوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

مزید خبریں :