پاکستان
21 ستمبر ، 2014

غیر ملکی کرنسی رکھنےکا تنازع: قومی ایئر لائن اور کسٹمز حکام میں صلح

غیر ملکی کرنسی رکھنےکا تنازع: قومی ایئر لائن اور کسٹمز حکام میں صلح

لندن..... قومی ایئر لائن پی آئی اے اور کسٹمز حکام میں غیر ملکی کرنسی رکھنےکا تنازع اٹھنے کے بعد فریقین نےصلح کر لی،پی آئی اے کی تحریر ی یقین دہانی پر کسٹمز نے کیبن کریو اور پائلٹ کو جانے کی اجازت دیدی۔ لندن سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے758 لاہور ایئرپورٹ پر اتری تو کسٹمز حکام نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا ،کیبن اور کاک پٹ کریو کی تلاشی لی تو ساڑھے آٹھ ہزار پاؤنڈز برآمد ہوئے، ایک مسافر سےملنے والے قیمتی موبائل فونز کو بھی عملے کا سامان ٹھہرایا گیا،، معاملے پر احتجاج کرتے ہوئےایک دوسرے پائلٹ کیپٹن قدوائی نے مانچسٹر پرواز اڑانےسے انکا ر کردیا، سی بی اے یونین کے کارکنوں کی بھی بھرپور نعرے بازی۔ پی آئی اے لاہور کے اسٹیشن مینجر منظور جونئیر اور ڈپٹی کلکٹر عثمان باجوہ کے درمیان مذاکرات میں تحریری طور پر آگاہ کیا گیاکہ پائلٹ اپنے ساتھ انٹرنیشنل کریڈٹ کارڈ رکھ سکتا ہے ، جس کے بعدعملے کو جانےدیا گیا ، کیپٹن عامر ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان کا اسمگلنگ سے تعلق نہیں۔ پی آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ اس بات کی انکوائری کرائی جائے گی کہ شیڈول کے بغیر پی آئی اے کیبن کریو کی کیسے ڈیوٹیاں لگوائی گئیں۔

مزید خبریں :