پاکستان
21 ستمبر ، 2014

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا،بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد.......کل وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں سے بجلی کے ٹیرف کم کرنے کے لئے تجاویز اور رپورٹ طلب کی گئی ہے جن کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا جائے گا ،اجلاس میں آپریشن ضرب عضب،ملکی سیاسی صورت حال ، اقوام متحدہ کےاجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت اور مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتوں پربات ہوگی،سیلاب متاثرین کے لئےعید پیکج کا اعلان بھی کیا جائیگا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف امریکہ جاتے ہوئے لندن کچھ دیر روکیں گے۔

مزید خبریں :