21 ستمبر ، 2014
مری....... مری میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سابق ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الہی معروف مذہبی وروحانی شخصیت سجادہ نشین موہڑہ شریف الحاج پیر ہارون الرشید سے ملاقات کے لئے جارہے تھے کہ اوڑہ کے مقام پر انکی گاڑی کا بریک فیل ہوگیا ۔ اور گاڑی دیوار سے ٹکراگئی۔ تاہم چوہدری برادران حادثہ میں محفوظ رہے ۔