پاکستان
22 ستمبر ، 2014

زی الحج کا چاند دیکھنےکیلئےرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 25ستمبر کو ہوگا

 زی الحج کا چاند دیکھنےکیلئےرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 25ستمبر کو ہوگا

کراچی......چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 25ستمبر کو ہوگا، ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیےرویت ہلال کمیٹی کےاجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ،علمااورماہرفلکیات شرکت کرینگے، چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ6اکتوبرکوہونےکاقوی امکان ہے،یکم ذی الحج 27ستمبرکوہوسکتی ہے، 25ستمبرکوچاندنظرآنےکاامکان انتہائی کم ہے۔

مزید خبریں :