22 ستمبر ، 2014
کراچی...... رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کےڈپٹی کنوینرخالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پرویزرشیدبتائیں انھیں کیسےپتاچلاکہ ایم کیوایم اورتحریک انصاف کامک مکاہواہے،کراچی جاگابھی ہواہےاورہم اسے جگانابھی جانتےہیں۔ڈپٹی کنوینرخالدمقبول صدیقی نے ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سندھ کےعوام کوجگاناچاہتےہیں تویہ ان کاحق ہے،کراچی جاگابھی ہواہےاورہم اسے جگانابھی جانتےہیں،خالدمقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ملک میں لوکل گورنمنٹ نہیں ہوگی تواسےجمہوریت نہیں سمجھاجاتا،ہم نےخوداسمبلیوں میں کھڑےہوکرکہاہےکہ یہ کونسی جمہوریت ہے،ہم نےکہاتھاکہ بلدیاتی انتخابات کےانعقادتک عام انتخابات نہ کرائےجائیں۔