22 ستمبر ، 2014
اسلام آباد......پانی اور بجلی کے وزیرمملکت عابد شیر علی نےاعتراف کیا ہے کہ صارفین کو بجلی کے اضافی بل بھیجے گئے ۔انہوںنے مزید کہا کہ وزیراعظم نے بجلی کےاضافی بلوں کی تحقیقات کاحکم دیاہے، اس حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اضافی ٹیرف، اضافی پیداوار اور استعمال اور سلیب ختم کرنے کی وجہ سے اوور بلنگ ہوئی ہے۔