پاکستان
22 ستمبر ، 2014

بھارت نے سیلاب کی تباہی کے بعد کوئی کام نہیں کیا ،سید علی گیلانی

بھارت نے سیلاب کی تباہی کے بعد کوئی کام نہیں کیا ،سید علی گیلانی

لاہور......کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کی تباہی کے بعد ریسکیواور ریلیف کا کوئی کام نہیں کیا ، سیلابی پانی اور کیچڑ میں ابھی تک لاشیں پھنسی ہوئی ہیں ، سید علی گیلانی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فون پر گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ، پاکستانی حکومت نے بھی نوٹس نہیں لیا۔کشمیری عوام نے عالمی تنظیموں سے مدد طلب کی مگر بھارت رکاوٹیں کھڑی کر رہاہے ،سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیری بھائیوں کی امداد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

مزید خبریں :