22 ستمبر ، 2014
کراچی........قومی ادارہ برائے صحت اطفال کراچی میں ڈاکٹر وں نے آج پانچویں روز بھی احتجاج کیا اوروارڈ، او پی ڈی اور آہریشن تھیٹر بند رکھے۔احتجاج کے باعث اسپتال آنے والے اور زیر علاج مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ڈاکٹروں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ احتجاج کے باعث پانچویں روز بھی ڈاکٹروں نے کام بند رکھا۔ دوسری جانب اسپتال انتظا میہ بھی اس معا ملے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ احتجاجی ڈاکٹروں نے وزیر اور سیکریٹری صحت سے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔