پاکستان
22 ستمبر ، 2014

الیکشن کمیشن نے ساڑھے نو ماہ بعد رپورٹ جاری کر دی، طاہرالقادری

الیکشن کمیشن نے ساڑھے نو ماہ بعد رپورٹ جاری کر دی، طاہرالقادری

اسلام آباد.....عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ساڑھے نو ماہ چھپانے کے بعد رپورٹ دو دن پہلے سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردی، رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ الیکشن 2013 میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں ہوئیں،اسٹیٹ بینک، نادرا اور ایف بی آر نے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ شرکا نے 40 دن پورے کیے اور پوری قوم کو جگادیا۔کراچی سے لے کر پشاور تک صرف ایک آواز ہے، پسے ہوئے عوام اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہورہے ہیں، شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز بھی گو نواز گو کے نعرے لگارہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ اسلام آبادکی عدالت نےدفعہ144کو29ستمبرتک معطل کردیاہے،راولپنڈی اوراسلام آباد کےرہائشی عوام دھرنےسےگھرآجاسکتےہیں،گزشتہ روزاطلاع ملی تھی کہ کارکنوں کوگرفتارکیاجائے گا،اسی لیے کارکنوں کو دھرنےسے واپس گھروں کو جانےسےمنع کیاتھا۔عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ فکری انقلاب کی فتح ہوگئی ،پاکستان میں انقلاب کی لہرآگئی ہے۔

مزید خبریں :