22 ستمبر ، 2014
ملتان ......ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 میں ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو ہوگا ۔ پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔عام انتخابات 2013 میں اس نشست سے مخدوم جاویدہاشمی پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ تاہم ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر جاوید ہاشمی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفا دے دیا تھا۔ تحریک انصاف ضلع ملتان کے صدراعجاز جنجوعہ کے مطابق لاہورمیں پارٹی کےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این اے 149 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف حصہ نہیں لے گی۔پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی سے اپنی رکنیت کے استعفے پہلے ہی جمع کراچکے ہیں اس لیے ضمنی انتخاب میں حصہ لینا پارٹی کےبنیادی موقف اور فیصلے کے برعکس ہوگا۔
۔