پاکستان
22 ستمبر ، 2014

اسپیکر نے تحریک انصاف کے 6 ارکان قومی اسمبلی کو کل بلا لیا

اسپیکر نے تحریک انصاف کے 6 ارکان قومی اسمبلی کو کل بلا لیا

اسلام آباد.....اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے 6 ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق یا تردید کے لیے کل طلب کر لیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے 6 ارکان کو کل(منگل کو) اپنے چیمبر میں پیش ہونے کے لیے خط لکھا ہے۔ان ارکان میں شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر عارف علوی،اسد عمر ،شیریں مزاری ، انجینئر علی محمد اور منزہ حسن شامل ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کے سامنے پیش ہو کر اپنے استعفوں کی تصدیق یا تردید کریں تاکہ اس معاملے کو نمٹایا جا سکے۔ شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے ان 6 ارکان نے 22 اگست کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں خود جا کر استعفے جمع کرائے تھے۔ پہلے مرحلے میں انہی 6 ارکان کو بلایا گیا ہے ، باقی کو بعد میں طلب کیا جائے گا ۔تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے اسمبلی فلور پر کھڑے ہو کر اپنے استعفے کی تصدیق کر دی تھی جس کے بعد اسپیکر نے ان کے استعفے کی منظوری دے دی تھی ۔

مزید خبریں :