پاکستان
22 ستمبر ، 2014

الیکشن کمیشن اصلاحاتی پیکیج ،پارلیمانی کمیٹی 29 ستمبر کوغور کریگی

الیکشن کمیشن اصلاحاتی پیکیج ،پارلیمانی کمیٹی 29 ستمبر کوغور کریگی

اسلام آباد......انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی 29 ستمبر کو الیکشن کمیشن کے اصلاحاتی پیکیج پر غور کرے گیالیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اورکاغذات نامزدگی کےلیے زیادہ وقت مقرر کرنے کی تجویز بھی دی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اصلاحاتی پیکیج کا مسودہ انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کو فراہم کر نے کے علاوہ اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کردیا ہے۔ مسودے میں 2013 کے عام انتخابات میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے علاوہ ان کے حل کے لیے تجاویز بھی دی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تجویز کیا ہے کہ انتخابات کے رزلٹ منجمنٹ سسٹم کو موثر بنایا جائےنادرا کا کام صرف شناختی کارڈز کی تصدیق رکھا جائےنئی مردم شماری تک شماریاتی بلاک تبدیل نہ کیے جائیںانتخابی فہرستوں پر سالانہ بنیادوں پر نظر ثانی کی جائےپولنگ عملے کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائےمخصوص نشستوں کی تقسیم آزاد امیدواروں کی شمولیت سے پہلے کی جائے۔

مزید خبریں :