25 ستمبر ، 2014
کراچی .......جمعرات کو دھماکے میں زخمی ہونے والےایس ایس پی فاروق اعوان نےڈینیل پرل کیس کےعمرشیخ کوگرفتارکیا تھا۔فاروق اعوان نےالقاعدہ،کالعدم لشکرجھنگوی اورکالعدم جندالله کیخلاف کارروائیاں کیں،آئی جی سندھ کے مطابق فاروق اعوان کوٹارگٹ کیاگیا،ان پر 9بجکر4منٹ پرحملہ کیاگیا،آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق گاڑی میں دھماکاخیزموادنصب کیاگیاتھا،فاروق اعوان کےآنےسےپہلےہڈوالی سوزوکی وین دھماکےکی جگہ پرکھڑی کی گئی تھی،امکان ہےکہ ہڈوالی سوزوکی ہی دھماکےمیں استعمال کی گئی ہے۔