پاکستان
27 ستمبر ، 2014

شاہ محمود قریشی نے اپنی ملتان کی قیام گاہ کا بجلی کا بل ادا کر دیا

شاہ محمود قریشی نے اپنی ملتان کی قیام گاہ کا بجلی کا بل ادا کر دیا

ملتان...... عمران خان کے نمبر ٹو شاہ محمود قریشی نے اپنی ملتان کی قیام گاہ کا بجلی کا بل ادا کر دیا ہے۔ عمران خان نے پاکستانی عوام کو کہا تھا کہ بجلی اور گیس کے بل ادا نہ کریں،مگر ملتان میں شاہ محمود قریشی نے اپنی دولت گیٹ کی قیام گاہ کا بجلی کا بل ادا کر دیا ہے۔ ان کے گھر میں بجلی کے چھ میٹر لگے ہیں جن پر 97ہزار روپے سے زائد کا بل ادا کر دیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے سول نافرمانی سے متعلق سوال کو غیر ضروری قرار دے دیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ انھوں نے بجلی کا بل کیوں ادا کر دیا تو انھوں نے کہا کہ یہ ایک غیر ضروری سوال ہے۔ قوم کو بجلی اور گیس کے بل نہ بھرنے کی تلقین کرنے والے سیاسی رہنما نے اپنے بل سے متعلق سوال کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔ دوسری جانب عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں زمان پارک کا گھر میرا نہیں، میرے بہنوئی کا ہے، بجلی کا بل بھی انھوں نے ہی ادا کیا ہوگا۔

مزید خبریں :