پاکستان
27 ستمبر ، 2014

مہاجروں کیخلاف 92 کا فوجی آپریشن کیوں ہوا؟ الطاف حسین

مہاجروں کیخلاف 92 کا فوجی آپریشن کیوں ہوا؟ الطاف حسین

کراچی...... متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ 19جون1992کو مہاجروں کے خلاف فوجی آپریشن کا جوازبتایاجائے؟ہمارے لوگوں کو خریدا گیا اور ایم کیوایم حقیقی بنائی گئی۔ کراچی ، حیدر آباد، نوابشاہ، ٹھٹھہ سمیت دیگر شہروں میں متحدہ قومی موومنٹ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کراچی کی ترقی کے لیے جو وعدہ کیا وہ بھی پورا نہیں کیا،زرداری صاحب نے خوب وزیر اعلیٰ رکھے ہیں ،سائیں کو کچھ یاد ہی نہیں رہتا۔ ان کا کہنا تھاکہ سندھ کابیٹاہوں اور سندھ کی تقسیم نہیں چاہتا، سندھ دھرتی ایم کیوایم کی بھی اسی طرح ماں ہے جیسے سندھیوں کی ہے، سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے لیکن انتظامی یونٹ بننےسےنہ ملک تقسیم ہوتےہیں نہ علاقے، مذاکرات اورامن وامان پریقین رکھتاہوں۔

مزید خبریں :