19 اپریل ، 2012
بیجنگ … چین میں متعارف کرائی گئی الیکڑک کار نے لوگوں کے دل جیت لئے۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 3 پہیوں والی چھوٹی سی الیکٹرک کار خوب مقبول ہورہی ہے۔ موٹر بائیکس کی لین میں دوڑتی اس کار کیلئے لائسنز لینے کی ضرورت بھی نہیں اور نہ ہی اس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوتا ہے کیونکہ یہ گیس کارسے چھوٹی ہے۔ یہ الیکٹرک کار 30 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہے اور اس کی قیمت 635 ڈالر سے ایک ہزار 428 ڈالر ہے۔