دنیا
19 اپریل ، 2012

بھارت کا میزائل پروگرام اتحادیوں کیلئے خطرہ نہیں، نیٹو سیکریٹری جنرل

بھارت کا میزائل پروگرام اتحادیوں کیلئے خطرہ نہیں، نیٹو سیکریٹری جنرل

برسلز … نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندریس فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ نیٹو کا میزائل نظام کسی ملک کے خلاف نہیں اور نہ ہی بھارت کا میزائل پروگرام نیٹو فوجی اتحاد کیلئے خطرہ ہے۔ برسلز میں نیٹو کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راسموسین کا کہنا تھا کہ نیٹو میزائل پروگرام کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں اور نہ ہی ہم بھارت کے میزائل پروگرام کو نیٹو کے 28 رکنی اتحاد کیلئے کسی قسم کا کوئی خطرہ سمجھتے ہیں۔ برسلز میں جاری نیٹو اجلاس کے دوسرے روز شکاگو میں ہونے والی نیٹو کانفرنس پر تبادلہٴ خیال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کا مشن ہے کہ 2014ء تک افغانستان سے فوج کا انخلا یقینی بنایا جاسکے تاہم اس کے بعد بھی افغانستان کے ساتھ تعاون کاسلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں :