پاکستان
28 ستمبر ، 2014

پاکستانی قوم اپنے حقوق کیلئے جاگ گئی ہے ،عمران خان

پاکستانی قوم اپنے حقوق کیلئے جاگ گئی ہے ،عمران خان

اسلام آباد......چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے حقوق کے لیے جاگ گئی ہے ، ملک میں دو خاندانوں نے مک مکاکر کے بادشاہت بنائی ہو ئی ہے،بنی گالہ اسلام آباد سے لاہور روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے حقوق کےلئے جاگ گئی ہے ۔انہوں نے کہا آصف زرداری نواز شریف کو بچارہے ہیں۔۔عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنا پیغام ملک کے کونے کونے میں پہنچاؤں گا ،2خاندانوں عزائم سے قوم کو آگاہ کروں گا،اصل میں یہ حقوق کی جنگ ہے ،عوام کو حقوق سے آگاہی ضروری ہے ۔عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عید آزادی چوک میں ہی مناؤں گا۔

مزید خبریں :