کاروبار
01 اکتوبر ، 2014

کراچی اسٹاک میں تیزی، انڈیکس میںڈھائی سوپوائنٹس کا اضافہ

کراچی اسٹاک میں تیزی، انڈیکس میںڈھائی سوپوائنٹس کا اضافہ

کراچی......کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل دوسرے روز بھی جاری،100انڈیکس میں ڈھائی سوپوائنٹس کے اضافے سے یہ 30 ہزار کی سطح کے قریب پہنچ گیا،کراچی اسٹا ک مارکیٹ میں 270 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،جس کے بعد انڈیکس 29 ہزار 996 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،اسٹاک بروکرز کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح 7 عشاریہ 68 فیصد رہی جو سرمایہ کاروں کی امید کے مطابق رہی ،جو پنجاب میں سیلاب کے باوجود مہنگائی کی رفتار میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا،اضافہ نہ ہونے کے سبب سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری میں دلچسپی دیکھائی اور خریداری کو ترجیح دی۔

مزید خبریں :