11 جنوری ، 2012
لاہور پولیس کازہریلیشراب بنانے والی دو فیکٹریوں پر چھاپہ
تین ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں تیار شدہ بوتلیں برآمد
لاہور…لاہور پولیس نے ہنجروال اور لٹن روڈ کے علاقہ میں زہریلی شراب بنانے والی دو فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر تین ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں تیار شدہ بوتلیں اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق انہیں مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ مرغزار کے علاقہ میں خرم مسیح نامی شخص نے جعلی شراب تیار کرنے کی فیکٹری بنا رکھی ہے۔ جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے جعلی شراب کی سینکڑوں بوتلیں برآمد کرلیں۔دوسری جانب لٹن روڈ پولیس نے پونچھ روڈ پر ایک گھر میں ادویات کی تیاری کی آڑ میں زہریلی شراب تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مارا تو مالک موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ایک ملازم سلمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے الکوحل کی سیکڑوں بوتلیں ،مشین اور مختلف ادویات کے جعلی اسٹیکر قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔